21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2
کراچی:کمشنری نظام کے بعد پولیس کی ری اسٹرکچرنگ کانوٹیفکیشن جاری
جنگ نیوز -
کراچی … سندھ کیمحکمہ داخلہ نے کمشنری نظام کے بعد پولیس کی ری اسٹرکچرنگ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نظام کے تحت کراچی پولیس کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی ہوگا جس کے ماتحت تین ڈی آئی جیز کام کریں گے۔کراچی کے پانچوں اضلاع میں گریڈ 19 کے ایس ایس پی پیز تعینات کئے جائیں گے۔ حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، اور میر پور خاص کے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز میں گریڈ 20 کے ڈی آئی جیز تعینات کئے جائیں گے۔کراچی میں تعینات کئے جانیوالے تینوں ڈی آئی جیز گریڈ 20 کے ہونگے۔