تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2

لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع

آج نیوز - سہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں۔حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے سات سو انسٹھ ویں عرس کی تقریبات سندھ کے تاریخی شہر سہون شریف میں شروع ہو گئیں۔ عرس کا افتتاح وزیر اوقاف سندھ رفیق احمد نے کیا۔ عرس میں شرکت کے لئے نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔عرس کی تین روزہ تقریبات میں ادبی اور سگھڑ کانفرنس کے علاوہ محفل موسیقی، ملاکھڑا اور زرعی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔امن و امان کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تین روز تک سیہون شریف کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.