تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2

چینمیں دو کارگو بحری جہاز ٹکراگئے،21پاکستان امداد کے منتظر

جنگ نیوز -
کراچی …شمالی چین میں دبئی سے روانہ ہونے والا کارگو بحری جہاز رینبو کھلے سمندرمیں خراب موسم کے باعث دوسرے بحری جہاز سے ٹکراگیا۔پاکستانیوں سمیت دیگر عملے کو بچالیا گیا۔سماجی کارکن صارم برنی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کارگو بحری جہاز رینبو پر پچیس افراد موجود تھے جن میں 21 پاکستانی،تین بنگلادیشی اور ایک بھارتی باشندہ شامل ہیں۔رینبو سے ٹکرانے والادوسرا جہاز جرمن کارگو کمپنی کا ہے، خراب موسم کے باعث رینبوکارگو شپ ڈوب گیا، تاہم ٹکرانے والے جرمنی کے کارگو جہازنے رینبو کے عملے کو لائف بوٹ کے ذریعے اپنے جہاز میں منتقل کرکے عملے کے تمام افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عملے کے تمام افراد ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں اورعملے کے سارے افراد خیریت سے ہیں۔ ڈوبنے والے جہاز کے کپتان محمد اکرم نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کے جہاز کے سارے عملہ خیریت سے ہے ۔مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہوں کمپنی حکام سے میٹنگ کے بعد ہی صورتحال پر گفتگو کر سکوں گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.