تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2

خیبر پختونخوا میں وکلا کا قتل، چیف جسٹس نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچودھری نے خیبر پختونخوا میں وکلاء کے قتل اور اغوابرائے تاوان کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کے عہدیداروں نے اسلام آبادمیں چیف جسٹس افتخار محمدچودھری سے ملاقات کی ہے۔جس میں انہوں نے چیف جسٹس کوخیبرپختونخوامیں وکلاء کو درپیش سکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا۔ بار کے صدر رضاء اللہ خان نے جیونیوز کو چیف جسٹس نے خیبرپختونخوا میں وکلاء کے قتل اور اغواکی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کو بتایا کہ جوڈیشل پالیس کے بعد مقدمات جلد نمٹائے جارہے ہیں تاہم انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہورہے ہیں جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام ماتحت عدالتوں سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جارہی ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ اب تک کتنے مقدمات نمٹائے گئے اور کتنے ریمانڈ کئے گئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.