تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2

پی پی اور اے این پی قیام امن کے لیے صبروتحمل سے کام لیں،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے درمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ پورے پاکستان خصوصاًکراچی میں امن و سکون اور استحکام کیلئے صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیں، ایک دوسرے کو تسلیم کریں اور ایم کیوایم سمیت تمام جماعتیں اپنے اپنے زیر اثر علاقوں کو ایک دوسرے کیلئے نو گر ایریا بنانے کے بجائے اپنے اپنے علاقوں میں ہر جماعت کے رہنما اورکارکن کا خیر مقدم کریں،ا یک دوسرے کو گلے لگائیں ،پیار ومحبت کا نیا سلسلہ شروع کریں اور آپس کی نفرتوں کو ختم کر دیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہاربدھ کی شب ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر آزادکشمیرقانون سازاسمبلی کے حلقہ LA - 30 جموں1 اورحلقہ LA - 36 ویلی1 میں ایم کیو ایم کے امیدواروں محمدطاہرکھوکھر اور محمدسلیم بٹ کی کامیابی پر مبارکباددینے کیلئے جمع ہونے والے کارکنان سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام طبقوں اور نسلی ولسانی اکائیوں کے درمیان اتحاد یکجہتی ، ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن استحکام چاہتے ہیں۔ ملک انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے لہذا ہمیں اس قسم کی سیاست نہیں کرناچاہیے جس سے ملک میں محاذ آرائی جنم لے۔ انہوں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی وہ ملک میں امن و استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے سیاسی و نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مل جل کام کریں۔ اگر حکومت اور سیاسی جماعتیں اس حوالے سے کوشیش کریں گی تو وہ ایم کیوایم کو بھی اس میں پیچھے نہیں پائیں گی بلکہ ان کوششوں میں صف اول میں نظر آئے گی ۔ الطا ف حسین نے مسلم لیگ نواز، جمعیت علمائے اسلام ،مسلم کانفرنس اور یگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی طرف اتحاد و یگانگت ، دوستی اور پیار کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ، اس امید کے ساتھ کہ آپ بھی بڑے پن کا مظاہرہ کر تے ہوئے ملک کی خاطر ماضیٰ کی تلخیوں کو بھلا کر ہمارے اس خلوص اور پیشکش کا پیار محبت کے ساتھ جواب دیں گے اور اتحاد کا ثبوت دیتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے پر ہمار ا خوشی سے خیر مقدم کریں گے۔ مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنماؤں و کارکنان ماضی کی تلخ باتیں بھول جائیں ااورپاکستان کے استحکام کیلئے مل جل کر کام کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.