21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2
امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس آخری سفر مکمل کرکے زمین پرپہنچ گئی
جنگ نیوز -
کیپ کینیورل …امریکی خلائی شٹل اٹلانٹس اپنا آخری سفر مکمل کرنے کے بعد کامیابی سے واپس زمین پرپہنچ گئی۔خلائی جہاز اٹلانٹس خلاء کا اپنا آخری سفر مکمل کرنے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر پر اترگئی ہے۔اس موقع پر سیکڑوں افراد نے شٹل اٹلانٹس اور اس کے ذریعے زمین پرواپس آنے والے چارخلانوردوں کا شانداراستقبال کیا۔یہ تمام لوگ ناسا کے 30سالہ ا سپیس شٹل پروگرام کے خاتمے پرمنعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔ 13 دنوں پر محیط'اٹلانٹس' کا 33 واں اور آخری خلائی سفرسورج ڈھلنے سے کچھ دیرپہلے اختتام کوپہنچا، اٹلاٹس کو کینیڈی سپیس سینٹر پر نمائش کے لیے رکھا جائیگا۔