21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:2
آئی پی ایل اسکینڈل: روی شاستری پر ہیر پھیر کا الزام، نوٹس موصول
جنگ نیوز -
ممبئی …انڈین پریمئر لیگ میں مالی بے ضابطگیوں کے باعث اس کے سربراہ للت مودی کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے،لیکن اب بھارت سابق آل راوٴنڈر روی شاستری کو بھی آئی پی ایل میں رقم کی ہیرپھیر پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے نوٹس موصول ہوا ہے۔ روی شاستری آئی پی ایل کے تین ایڈیشن میں گورننگ کونسل کے رکن رہے ہیں، انہیں آئی پی ایل کے چند معاملات کے سلسلے میں اب انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔روی شاستری ان دنوں ملک میں نہیں ، لیکن انہیں اگلے ہفتے ممبئی کے ڈائریکٹریٹ آفس میں پیش ہوناہے ۔آئی پی ایل میں کرپشن کی بنا پر ،للت مودی کو گزشتہ سال چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا،ان پر 106ملین ڈالرز کی خورد برد کے الزامات تھے۔