21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:13
اسلام آباد میں مہنگائی کی لہر، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کی لہر مرغی اورگوشت کے ساتھ ساتھ پھلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ ماہ رمضان شروع ہونے میں تقریباً دس دن باقی ہیں مگر عوام کو ابھی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سامنا شروع ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ دس روز کے دوران مرغی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اس وقت زندہ مرغی 185 روپے اور گوشت 290 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔اسی طرح بکرے اور گائے کا گوشت 40 روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 520 اور 300 روپے فی کلو ہوگیا ہے،جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی پانچ سے دس روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔