تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:13

فیس بک کے ذریعے بیمار شیرکی مددکیلئے کی گئی اپیل رنگ لے آئی

جنگ نیوز -
ریوڈی جنیرو…فیس بک کے ذریعے بیمار شیرکی مددکیلئے کی گئی اپیل رنگ لے آئی اورچلنے پھرنے سے معذورشیرکے علاج کیلئے عطیات جمع ہونے لگے۔ برازیل کے ایک مکان میں چلنے پھرنے سے معذور شیر ایک سال سے لاچار پڑا ہے، جس کے علاج پرماہانہ گیارہ ہزار ڈالرز خرچہ آتا ہے،جس کی وجہ سے شیر کی مالکن نے فیس بک اور ٹوئٹر پرمدد کی درخواست کی تھی۔فیس بک پر بنائے گئے پیج کو ساٹھ ہزار افراد کی پسندیدگی حاصل ہونے کے بعد لوگوں نے بینک اکاوٴنٹ میں رقم بھیجنا شروع کردی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.