تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:13

اداکارہ ویوین لیہے کے ملبو سات نما ئش کے لیے رکھے جائیں گے

جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ہالی ووڈ کی مشہور کلاسیکل فلم Gone with the Wind کی ہیر وئن Vivien Leigh کے ملبو سات محفو ظ کر نے کے لیے ما ہرین نے خصوصی اقدامات شر وع کر دیئے ہیں ۔1939 میں بنا ئی جانے والی اس فلم میں Vivien Leighنے ،سبز مخملی گاؤن اورسرخ مخملی لبا س سمیت جو دیگر ملبو سات زیب تن کیے تھے انہیں 2014 میں اس تاریخی فلم کے پچھتّر سال پو رے ہو نے پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا ۔نما ئش میں پیش کیے جانے سے قبل ان بہتّر (72) سا ل قدیم ملبو سا ت کی رونق اور چمک دمک لو ٹا نے کے لیے ہا لی ووڈ کے ماہرین نے ان کی درستگی کا کا م شروع کر دیا ہے جس پرتیس ہزار ڈالر کے اخراجا ت آ ئیں گے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.