تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:46

غلام نبی فائی کی گرفتاری پر امریکا سے پاکستان کا احتجاج

جنگ نیوز -
اسلام آباد…دفتر خارجہ نے امریکی سفارت خانہ کے حکام کو دفتر خارجہ طلب کرکے کشمیری رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی کی گرفتاری پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ کشمیر کاز کو بدنام کرنے کی کوششیں کشمیریوں کے جائز مطالبے کو متاثر نہیں کرسکتیں۔دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ کے مطابق احتجاجی مراسلے میں پاکستان نے اپنے تحفظات کا اظہار کیاجبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیری رہنماء ڈاکٹرغلام نبی فائی کی کشمیر کاز کیلئے خدمات کو سراہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چند پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، مسلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں، یہ قراردادیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی توثیق کرتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.