22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:23
آئندہ دوروں میں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کوموقع دینگے، وقار یونس
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے ٹورز میں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔آسٹریلیا سے نجی دورے سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ اب ان کی تما م تر توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ ایک خوش آئند بات ہے جس کا نئے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ وہ جاوید میاں داد اور وسیم اکرم جیسے سینئرکھلاڑیوں سے بھی درخواست کریں گے وہ کیمپ جوائن کرکے نئے کھلاڑیوں کی مدد کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ بہت پرُ امید ہیں کہ آئندہ آنے والی کرکٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی۔ میڈیا کی جانب سے سلمان بٹ ،محمد عامر اور محمد آصف کے کیس کی سماعت کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سوال پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔