تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:23

پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، حسین حقانی

جنگ نیوز -
واشنگٹن…حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم امریکی کانگریس کے خدشات کو مل کر دور کریں گے،حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی امدادکیخلاف بل مستردکرانے کیلئے سفارتخانے نے بھرپورکام کیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان کی امدادکیخلاف بل مستردکرانے کیلئے سفارتخانے نے بھرپورکام کیا اور دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے مین ہر ممکن کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ 32 اراکین کانگریس کوپاکستان کی حمایت پرقائل کرنے کی کوشش کی۔ حسین حقانی نے کہا کہ وہ ایوان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے مشکور ہیں جس نے غیر ملکی امداد کے حوالے سے بل منظور نہیں کیا ۔اُن کہ کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہم امریکی کانگریس کے خدشات کو مل کر دور کریں گے۔ہم امریکی کانگریس کے سامنے اپنے مسائل رکھیں گے اوراپنی دشواریوں سے آگاہ کریں گے ۔ کانگریس کی جانب سے امدادی بل کا عمل مکمل ہونے سے قبل بھی ہمیں بہت سی مشکلات عبور کرنی ہیں اوربہت سی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.