22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 3:23
امریکی گلوکار ڈیوڈ برن سائیکل پرپیروپہنچ گئے
جنگ نیوز -
لیما…مشہور امریکی گلوکار ڈیوڈ برن نے اپنی شاندار کار کو چھوڑ کر برسوں سے سائیکل پر سفر کررہے ہیں ۔اپنے اس سفر میں گلوکار ڈیوڈ برن لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما پہنچے جہاں وہ سائیکلنگ کے فروغ کے لئے ہونے والے ایک فورم میں شرکت کریں گے۔ ڈیوڈ برن نے یہ اقدام سائیکلنگ کو سفر کے لیے ایک متبادل ذریعہ کے طور پر اپنانے اور لوگوں کو اس جانب راغب کرنے کے لئے اٹھایا ہے۔ موسیقی کے سابق گروپ ٹاکنگ ہیڈز کے معروف رکن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کار کلچر کو چھوڑ کر ایسے طریقوں کو اپنانا ہوگا جو ماحول اور صحت کے لئے بہتر ہوں۔ ڈیوڈ برن نے 2009 میں لوگوں کو سائیکل کی جانب راغب کرنے کیلیے اپنی ” بائسیکل ڈائریز“ لکھی تھی جس میں کہا تھا کہ وہ سائیکل چلاتے ہوئے خود کو زیادہ خود مختار سمجھتے ہیں۔ برن گذشتہ تیس سال سے سفر کے لئے سائیکل کو استعمال کرتے ہیں۔