تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57

جوہری مادے کی نشاندہی کرنے والے عنصرکی قیمت لاکھوں ڈالر فی گرام

جنگ نیوز -
کراچی .. . ... . رفیق مانگٹ…جوہری تحقیق اورہتھیاروں میں استعمال ہونے والے عنصر کے نایاب آئسو ٹوپ ہیلیم تھری کی قیمت لاکھوں ڈالر فی گرام ہونے کی توقع ہے۔کرہ ارض پر ہیلیم تھری(3He) صرف تین کلو گرام ہے جب کہ چاند پر ہیلیم تھری کی سب سے زیادہ مقدار جو کہ تقریباً دس لاکھ ٹن موجود ہے۔ چاند پر موجود 100کلوگرام ہیلیم تھری کی قیمت 150ملین ڈالر تک ہوگی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فیوژن ری ایکٹر میں تحقیق میں تیزی کے لیے ایک نایاب عنصر کی اشد ضرورت ہے لیکن اس کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔نایاب ہم جاء(آئسوٹوپ) ہیلیم 3-(3He )کی قیمت چند برس قبل ایک ہزار ڈالر فی گرام تھی لیکن اب سات ہزار ڈالر فی گرام ہو چکی ہے جس کے بارے کہا جا رہا ہے کہ آئندہ برسوں میں لاکھوں ڈالر فی گرام تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔3He ٹریٹیم کی بائی پراڈکٹ سے حاصل ہو تا ہے اور یہ زیادہ تر ایٹمی تحقیق میں استعمال ہو تا ہے ۔تاہم ان ہتھیاروں میں کتنی مقدار استعمال کی جاتی ہے اس کو ہمیشہ راز میں رکھا جاتا ہے۔دنیا بھر میں اس کی طلب بہت زیادہ ہے اس کی رسد مقررہ ہے جو کہ کم ہو رہی ہے۔یونی ورسٹی آف وسکانسن کے جوہری انجینئرز نے اس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تحقیقی سرگرمیاں ختم کر دیں ہیں۔99فی صد جوہری تحقیق میں ڈی ٹوریئم اور ٹریٹیئم کے آئسو ٹوپس کو یکجاء کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن ہیلیم تھری کا استعمال زیادہ محفوظ اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاوٴ کو روکنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے اور اس نایاب آئسو ٹوپ کے استعمال سے تابکاری کے اثرات یا نقصانات بھی نہیں ہوتے ۔تمام ممالک ہیلیم تھری کے حصول کی کوشش میں ہیں کیونکہ یہ سرحد پار سے آنے والے کسی بھی سامان میں جوہری مادے کی موجودگی کی نشاندہی کر سکتا ہے ۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ کلسن سکی کے مطابق اس تحقیق کے لیے زیادہ ہیلیم تھری کی ضرورت ہے ۔ چاند پر بیس قائم کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔ اپالو17 کے خلاء باز اور ماہر ارضیا ت ہیریسن سکمٹ کے مطابق نجی کمپنیاں چاند پر جانے کی تیاریوں میں ہیں ۔ان کے خیال میں جوہری تحقیق، راکٹ بنانے اور چاند پر بیس پراجیکٹ کے لیے آئندہ دو دہائیوں تک پندرہ سے بیس ارب ڈالر اخراجات ہونے کی توقع ہیں۔جب کہ اس کے برعکس زمین پر نیوکلیئر فیوژن منصوبے ’بین الاقوامی تھرمو نیو کلیئر ری ایکٹر پراجیکٹ‘ کا بجٹ18ارب ڈالر ہے۔ چاند پر موجود 100کلوگرام ہیلیم تھری کی قیمت 150ملین ڈالر تک ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.