22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57
سندھ اسمبلی میں رضا ہارون اپوزیشن لیڈر نامزد
جنگ نیوز -
کراچی.. . . .. . .. ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی نے رضا ہارون کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنامزدکردیا ہے ، رضاہارون کا کہنا ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن نہیں بلکہ حقیقی اپوزیشن کا کرداراداکریں گے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد نے سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم نے رضاہارون کو سندھ اسمبلی میں اپنا اپوزیشن لیڈرنامزدکردیا ہے ، اس موقع پر رضا ہارون نے کہاکہ جب سے وزارتوں سے استعفی دیا ہے خود کو اپوزیشن تصورکرتے ہیں استعفے منظورکرنا حکومت کا کام ہے ہم نے حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن کا کرداراداکیا ہے۔ رضاہارون نے ملیرمیں ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہرپر قبضہ کرانے کی حکومتی کوششیں ناکام ہونگی۔ انھوں نے کہاکہ ایک بارپھر ایم کیو ایم پر شب خون ماراجارہاہے جس کے خلاف ایم کیو ایم بھرپورکرداراداکرے گی۔انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نہ صرف ایوان میں بلکہ ایوان کے باھربھی کراچی میں بدامنی اورشہرپر قبضے کی مذموم کوششوں کے خلاف آوازبلند کرے گی۔