تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57

قومی اسمبلی،کراچی کے واقعات پر ن لیگ،ایم کیو ایم کا واک آوٴٹ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…کراچی میں بدامنی کے واقعات پر قومی اسمبلی میں آج ایم کیوایم اور مسلم لیگ نون کے ارکان نے احتجاج اور علامتی واک آوٴٹ کیا، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مسئلہ حل کرنے میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت شروع ہوا تو ایم کیوایم کے ساجداحمد نے ملیرکے حالات پر اظہارخیال کیا، انہوں نے کہا کہ ملیرکے واقعات میں ذولفقار مرزا کے زیر سرپرست لیاری گینگ وار ملوث، اس کے بعد ایم کیوایم والے علامتی واک آوٴٹ کرگئے جن کا مسلم لیگ نون والوں نے بھی ساتھ دیا، ایوان میں موجود وزیراعظم نے کراچی کے حالات پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر اقتصادی مر کز ہے یہاں بد امنی برداشت نہیں کرسکتے، سیاسی جماعتیں مل کر کراچی مسئلہ کا حل نکالیں، صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرکے اسے ایوان سے شیئر کیا جائے گا، واک آوٴٹ سے واپسی پر ایم کیوایم کے عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ کراچی کو 5 وار زون میں تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہے، یہ ملکی سالمیت کے خلاف ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو گیس سپلائی بڑھائی اور قومی گرڈ سے فراہم بجلی بڑھا کر 1 ہزار میگاواٹ کی جائے ، مسلم لیگ نون کے گرفتار ایم این اے انجم عقیل کے پرڈکشن آرڈر جاری ہونے پر انہیں آج ایوان میں لایاگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.