تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:8

سینیٹ کااجلاس کورم پورانہ ہونے پرغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ارکان سینیٹ نے امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کے اجتماع کے معاملے پرایوان میں بحث کرانے کامطالبہ کیاہے۔حزب اختلاف کی جماعتیں کورم پورانہ کرپائیں ،جس پراجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ جان محمدجمالی کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں رضاربانی نے نکتہ اعتراض پرکہاکہ کے ای ایس ای کی نجکاری سے حساس تنصیبات کوخطرات لاحق ہوگئے، اسے منسوخ کیاجائے، جس پرجان جمالی نے معاملہ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کے سپرد کردیا۔ ایم کیوایم کے ارکان نے کراچی کے علاقے ملیرمیں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان پرفائرنگ کے معاملے پرایوان سے واک آوٹ کیا۔بابرخان غوری کاکہناتھاکہ قتل ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے اور یہ انکوائری بھی کرائی جائے کہ کراچی میں 4 روزہ قتل و غارت کے وقت رینجرز کہاں تھی۔مولانا شیرانی نے امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کے اجتماع کے معاملے پرایوان میں بحث کرانے کامطالبہ کیا۔قائم مقام چیئرمین نے معاملہ خارجہ امورکمیٹی کے سپردکردیاجواس بات کاتعین کریگی کہ اس معاملے پرایوان میں بحث کرائی جاسکتی ہے یانہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.