22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19
مسلم لیگ کے رکن اسمبلی انجم عقیل پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی پہنچ گئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...اراضی اسکینڈل میں فراڈ سمیت دیگر الزامات میں گرفتار مسلم لیگ نون کے ایم این اے انجم عقیل خان کو قائمقام اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر پر آج پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچادیا گیا، انجم عقیل کو اسمبلی ایوان میں لانے کے پروڈکشن آرڈر گزشتہ روز جاری ہوئے تھے، ایف آئی اے والے آج انہیں راول پنڈی سے اسلام آباد لائے اور پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچایا گیا، اپنی آمد پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں انجم عقیل کا کہنا تھا کہ انہیں ایوان میں لانے سے جان بوجھ کر تاخیر برتی گئی ، بعد میں ایوان پہنچنے پر بھی انہوں نے وہاں اظہارخیال کیا ، انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بناکر ان پر الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں اگر کرپشن ثابت ہوجائے تو وہ ذمہ داری قبول کرلیں گے۔