تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19

ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 12,476پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز سرگرمیاں اتار چڑھاوٴ کا شکار رہیں اور انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکاجمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور پہلے ٹریڈنگ سیشن میں انڈیکس بارہ ہزار 543 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا مگر دوسرے سیشن میں شئیرز کی فروخت کا دباوٴ مارکیٹ کو نیچے کی طرف لے گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس دوپوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ بارہ ہزار 476پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 12 کروڑ 62 لاکھ شئیرز رہا۔ سب سے زیادہ کام این آئی بی بینک کے رائٹ شئیرز میں ہوا جس کی قیمت ایک پیسے کمی کے بعد ایک پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 33 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار917 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.