تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19

عمران خان نئی فلم میں3 سپر اسٹار خان کو خراجِ تحسین پیش کریں گے

جنگ نیوز -
ممبئی...فلم دہلی بیلی کی کامیابی کے بعدعمران خان اپنے آنے والی نئی فلم میرے برادر کی دلہن میں بالی وڈ پر کئی سالوں سے حکمرانی کر نے والی تین سپر اسٹار خان شاہ رخ ،عامر اور سلمان کو انھیں کے انداز میں خراجِ تحسین پیش کر یں گے۔عمران خان اس فلم کے ٹائٹل سونگMatrimonial Ki Aankhen میں اپنے ماموں عامر خان کی سپر ہٹ فلم غلام کے گانے آتی کیا کھنڈالہ،سلمان کی سپرہٹ فلم دبنگ کا پینٹ کی بیلٹ پکڑنے کا اسٹائل ،شاہ رخ خان کے مقبول گانے چھیا چھیا میں انھیں کی طر ح چلتی ٹرین پر کھڑے ہوکر ان کے انداز کی نقل کر تے نظر آئیں گے ۔عمران خان کی یہ پر فارمنس شاہ رخ ،عامر اور سلمان خان کو کیسی لگتی ہے اور ان کا ردِ عمل کیا ہوگا، اس بارے میں تو اس فلم کی نمائش کے بعد گانے کو دیکھ کر ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ فلم میرے برادر کی دلہن 9ستمبر کوعام نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے جس میں عمران کان کے علاوہ پاکستانی گلوکار علی ظفر اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.