22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19
سلمان خان کی نئی فلم "باڈی گارڈ "کا ٹریلر جاری کردیا گیا
جنگ نیوز -
ممبئی...گزشتہ سال سے اب تک لگاتار تین ہٹ فلمیں Wanted،دبنگ اور ریڈی دے کر باکس آفس پر راج کرنے والے دبنگ خان سلمان کی نئی فلم Bodyguardکا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ ملیالم فلم باڈی گارڈ کی ریمیک اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور مرکزی کردار اداکررہی ہیں جسے سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر گذشتہ دنوں ممبئی کے ایک ملٹی پلیکس میں منعقدہ تقریب میں جاری کردیا گیا ہے جسے سلمان نے اپنے حقیقی زندگی کے باڈی گارڈشیرا کے ہاتھوں جاری کروایا۔واضح رہے کہ یہ فلم31اگست کو عام نمائش کے لیے سینما گھروں میں پیش کردی جائیگی۔