تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19

پیر س میں سٹرک کے کنا رے قائم کردہ دلچسپ ساحل

جنگ نیوز -
پیرس...فرانس کے شہر پیرس میں دریاکے ساتھ گزرتی سڑک کے کنارے ایک دلچسپ ساحل (Beach)تخلیق کیاگیا ہے ۔ اس ساحل کو ریتیلی مٹی،درخت اور ریت کے دیوہیکل ماڈل بناکر ایک حقیقی ساحل کا روپ دیا گیا ہے جہاں لوگ ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سٹرک کنارے اس ساحل پر آنے والے افراد رقص پیش کر تے ڈانسرز کی پر فارمنس کے ساتھ ساتھ شا م کے ا وقات میں ریت پر بیٹھ کر سامنے سڑ ک سے گزرتی گاڑیوں کے مناظر سے بھی لطف اندوز ہو تے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.