22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:19
سلما ن خان کترینہ کیلئے فلم پروڈیوس کریں گے
جنگ نیوز -
ممبئی...سلمان خان نے کترینہ کیف کی سالگرہ پر ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ سال2012میں ان کیلئے خاص طور پرایک فلم پروڈیوس کر یں گے۔گزشتہ ہفتے سلمان خان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو ان کی سالگرہ پر بطورِخاص اُن کیلئے ایک فلم پروڈیوس کر نے کا تحفہ دیا جو ابھی تک تو وعدہ ہی ہے تاہم اگلے سال ایک فلم کی صورت میں انھیں مل جائے گا۔ سلما ن خان کا کہنا ہے کہ اس فلم کیلئے فی الحال کو ئی اسکرپٹ تیار نہیں کیا گیا تاہم وہ جلد ہی کترینہ کیلئے اس پروجیکٹ پر کا م کر نا شروع کر دیں گے جس کی ہیرو ئن صرف اور صرف کترینہ ہو ں گی۔سلمان اور کترینہ کی جو ڑی کبیر خان کی فلم "ایک تھا ٹائیگر "میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہی ہے مگر اس کے باوجود سلمان ہیں کہ انھیں اپنی دوست کترینہ سے اس قدر محبت ہے کہ وہ ان کیلئے ایک فلم پروڈیو س کر نے کیلئے بے تاب نظر آرہے ہیں۔