22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:31
اوسلو: کثیر منزلہ میں دھماکا، دو افراد ہلاک، وزیراعظم کے دفتر کو بھی نقصان
جنگ نیوز -
اوسلو...ناروے کے شہر اوسلو کی اس سترہ منزلہ عمارت کودھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے جس میں وزیراعظم اسٹولٹین برگ کابھی دفتر ہے اور واقعہ میں2 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔اوسلو کے وسطی علاقے میں اس دھماکے سے وزیراعظم اسٹولٹین برگ کادفتر بھی متاثر ہوا ہے اور کثیرالمنزلہ بلڈنگ کی اکثر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریب ہی وزارت تیل کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔عمارت کے سامنے تباہ حالت میں کارملی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا اور اس کی وجہ کیاتھی۔تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے۔