22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:31
باکسر عامر خان کی فائٹ کی تیاریاں مکمل، جیوسوپر براہ راست نشر کریگا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس...پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور امریکی باکسر زیب جوڈا کے در میان ہونے والی باؤٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،یہ فائٹ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔لائٹ ویلٹر ویٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنیکیلئیپاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھر پور ٹریننگ میں مصروف ہیں ۔اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں ،یہ مقابلہ لاس اینجلس کے مینڈلے ریزورکے باکسنگ رینگ میں اتوار کے روزجونیئر ویلٹر ویٹ چمپئن عامر خان ، آئی بی ایف جونیئر ویلٹر ویٹ چمپئن امریکی زیب جوڈاکے درمیان ہوگا،جیوسوپر اس مقابلے کو براہ راست نشر کریگا۔ زیب جوڈا 49بار باکسنگ رینگ میں اترے اور 41میں کامیاب رہے،جبکہ عامر خان اب تک25میں سے24مقابلے جیتے ہیں عامر خان کی اس کامیابیوں کی خاص بات یہ ہے کہ وہ 17بار مدمقابل باکسر کو ناک آوٹ کرچکے ہیں ۔زیب جوڈا عامر خان سے زیادہ تجربے کار ضرور ہیں لیکن عامر خان جس تیزی سے کامیابیوں کی منزلیں طے کرہے ہیں ہر کوئی انہیں فیورٹ قرار دے رہا ہے۔