تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:31

پاکستان نمبر ون عامر اطلس ملائیشین اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

جنگ نیوز -
کوالالمپور...پاکستان کے نمبر ون اسکواش کھلاڑی عامر اطلس خان نے کوالا لمپور میں کھیلے جانیوالے ملائیشین اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے عامر اطلس خان پر سے کچھ روز قبل ہی چھ ماہ کی پابندی اٹھائی تھی اور اس کا جواب عامر نے بھرپور انداز میں کم بیک کرتے ہوئے دیا۔ ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں جاری ملائیشین اسکواش اوپن کے سیمی فائنل میں عامر نے آسٹریلین حریف اور کیمرون پلے کو 3-1 سے مات دیتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میچ میں عامر کا ٹکراؤ سابق عالمی نمبر ایک فرانسیسی کھلاڑی گریگری گولٹیئر سے ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.