22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:12
ملیر میں صورت حال پر قابو پالیاگیا، منظور وسان کی صدر کو بریفنگ
جنگ نیوز -
کراچی…صوبائی وزیرداخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے لانڈھی میں داخل ہوکر کنٹرول سنبھال لیا، ملیر میں صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ بلاول ہاؤس میں صدر مملکت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں صورتحال پرقابو پانے میں وقت لگے گا، صدر آصف زرداری کو موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ،اب صرف فائرنگ کے ایک آدھ واقعات ہورہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں الزام ترشی نہیں کی جانی چاہیے، ایم کیو ایم کے تعاون سے حالت پر قابو پالیں گے۔