22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:12
نوازشریف اقتدار کی تڑپ میں جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں، شرجیل میمن
جنگ نیوز -
کراچی …وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نوازشریف اقتدار کی تڑپ میں چیزوں پر تیل پھینک کر آگ بھڑکانا چاہتے ہیں ان کے بیانات پر عوام میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہاکہ ایم کیوایم نے ایوان میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔نواز شریف سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ نواز شریف مسترکردہ سیاستدان ہیں کشمیرانتخابات میں بھی انہیں مسترد کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کیا نواز لیگ جوچاہے کرے جیلوں سے قیدیوں کو بھگوادے سپریم کورٹ پر حملہ کریں ان کی حکومتیں اسٹے آرڈر پرچلیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پانچ ارب ٹیکس اور قرض نادہندہیں یہ خود فرشتہ ہیں باقی سب گنہگار ہیں۔