تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:12

رینکنگ اسنوکر: دفاعی چمپئن اسجد اقبال اور شاہد آفتاب ایونٹ سے آؤٹ

جنگ نیوز -
کراچی …دفاعی چمپئن اسجد اقبال اور پاکستان نمبر ون شاہد آفتاب کراچی میں جاری نیشنل رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ سے آوٴٹ ہوگئے ہیں۔نیشنل رینکنگ اسنوکر چمپئن شپ میں گروپ میچز کے آخری روز دفاعی چمپئن اسجد اقبال کومحمد آصف نے چاردو جبکہ پاکستان نمبر ون شاہد آفتاب کو عبدالستار نے چار صفر سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں آصف ٹوبہ نے سابق عالمی چمپئن محمد یوسف کو چار تین سے زیر کیا۔خرم آغا نے اپنے آخری میچ میں عمران قمر کو چار تین سے ہرایا لیکن وہ پری کوارٹر فائنل تک نہ پہنچ سکے۔ ایونٹ کے فائنل سکسٹین میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں میں عمران شہزاد، عبدالستار، آغا بلاول، نعمان اعوان، محمد عمران ، سلطان محمد، عمیر عالم، سہیل شہزاد، شرجیل محمود،نوین پروانی، راشد محمود، آصف ٹوبہ ، محمد یوسف، محمد آصف اور عمران قمر شامل ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.