تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:12

فنانسنگ نظام میں ترامیم کی سمری وزارت خزانہ کوارسال

جنگ نیوز -
کراچی …سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن نے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو مارجن ٹریڈنگ سسٹم میں نقد مارجن کی شرط کم کرنے کیلئے فنانسنگ نظام میں ترامیم کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ اس وقت مارجن ٹریڈنگ سسٹم میں نقد مارجن کی شرط25 فیصد ہے جس میں اسٹاک ایکس چینجز نے کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایس ای سی پی نے نقد مارجن کی شرح میں کمی کے لیے مارجن ٹریڈنگ کے قوانین میں ترامیم کا ڈرافٹ وزارت قانون کو بھیج دیا ہے اور وہاں سے منظوری کے بعد یہ ترمیم شدہ مارجن ٹریڈنگ رولز اسٹاک ایکس چینجز کو بھیج دیئے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.