تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:46

شام میں فورسز کی فائرنگ سے گیارہ افراد ہلاک

جنگ نیوز -
دمشق ... شام کے شہر حمص اور ملیحہ میں فورسز کی فائرنگ سے صدر بشار الاسد کے خلاف مظاہرہ کرنے والے گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔شام کے شہر حمص ، دمشق کے نواح میں واقع ملیحہ اور عدلیب میں جمعہ کو صدر بشارالاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران فائرنگ کے باعث چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ گذشتہ رات سے اب تک مختلف واقعات کے دوران حمص میں مزید پانچ افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.