22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:16
ایس ای سی پی نے گذشتہ مالی سال 3400 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں
جنگ نیوز -
کراچی …سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں گذشتہ مالی سال تین ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2010-11 میں تین ہزار41 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں اور اس طرح کمپنیز رجسٹریشن میں تقریبا ً12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ای سروس اور دیگر سہولتوں کے باعث کمپنیز رجسٹریشن میں اضافے کا رحجان جاری ہے اور ملک میں کل جسٹرڈ کمپنیز کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔