23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:46
ناسا نے مریخ سے معلومات جمع کرنے کے لیے نئی گاڑی تیار کر لی
جنگ نیوز -
نیویارک ... ناسا نے مریخ سے نئی معلومات جمع کرنے کے لیے نئی گاڑی تیار کر لی جو اس سال کے آخر میں بھیجی جائے گی ۔آئندہ سال اگست میں مریخ تک پہنچے گی ،ناسا نے مریخ پر جانے کے لیے جو روور گاڑی تیار کی ہے اس پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس گاڑی کا نام curiosity ہے۔ روور گاڑی کو اس طرح تیار کیا ہے کہ یہ ایک سال تک مریخ پر رہ سکتی ہے۔ مریخ کا ایک سال زمین کے دو برسوں کے برابر ہے۔ curiosity اپنے قیام کے دوران مریخ کے مختلف حصوں کا دورہ کرے گی اور مختلف چیزوں کے نمونے زمین کے لیے روانہ کرے گی۔ جن سے مریخ پر حیات اور دیگر چیزوں کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔