23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45
کراچی: مزید4افرادہلاک، 24گھنٹوں میں مرنیوالوں کی تعداد17ہوگئی
جنگ نیوز - کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے فائرنگ کے واقعات میں مزید 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں رینجرز کی نفری کو تعینات کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، نیو کراچی میں چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،بلدیہ ٹاوٴن اور گلشن معمار میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا،گلشن معمار، سچل گوٹھ، پیر آباد، نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بھی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب گذشتہ روز ملیر، کھوکھراپار اور لانڈھی 89 کے مختلف علاقوں میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،جھگڑے کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے 13 افراد ہلاک ہوئے،جس کے سبب علاقہ مکین خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔سخت کشیدگی کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے۔ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کی تعیناتی کے بعد متاثرہ علاقوں میں ہلاکتوں کے مزید واقعات پیش نہیں آئے لیکن رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی فائرنگ کے سبب اہلیان علاقہ شدید خوف میں زندگی گذار رہے ہیں۔