تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:40

تھمپو :رحمان ملک کی صدرات میں سارک وزراء داخلہ کا اجلاس بھوٹان میں شروع

آج نیوز - سارک وزراء داخلہ کا اجلاس بھوٹان میں شروع ہوگیا اجلاس کی صدرات رحمان ملک کررہے ہیں۔ دارالحکومت تھمپو میں ہونے والے اجلاس میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف علاقائی تعاون، میری ٹائم سیکورٹی، انسداد منشیات اور امیگریشن جیسے امور زیر بحث آیئیں گے۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر پاکستان اور بھارت کے وزراء داخلہ کی ملاقات بھی ہوگی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے امور پر تبادلہ کیا جائے گا۔ سرسبزو شاداب وادی کے کنارے آباد بھوٹان کا دارالحکومت تھمپو نہ صرف ثقافت بلکہ سیاست کا بھی محور رہا ہے۔ چند سال کے دوران تھمپو نے گرم سیاسی درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔بھوٹان کے مغرب میں واقع دارالحکومت تھمپو دریاوانگ کے کنارے آباد ہے۔ دارالحکومت کی کل آبادی اسی ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ تھمپو سیاسی توجہ کا مرکز ہونے کے باوجودائیرپورٹ سے محروم ہے۔ تھمپو دنیا کا وہ واحد دارالحکومت ہے جہاں ٹریفک سگنلز موجود نہیں۔ یہاں کے تقافتی تہوار لوگوں اور سیاحوں کی خاص دلچسپی کا باعث ہیں. سیاسی طور پر تھمپو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی کافی اہم رہا ہے۔ چھ فروری دو ہزار گیارہ کو تھمپو میں پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی جس میں یہ دونوں ممالک نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ اورطے پایا کہ پاکستانی وزیرخارجہ جولائی میں بھارت کا دورہ کریں گے۔سارک کا سولہواں اجلاس تھمپو میں گزشتہ برس اٹھائیس اپریل کو ہوا۔ اس دوران وزیر اعظم گیلانی اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.