تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:24

کٹی پہاڑی پرفساد میں لینڈ مافیا ملوث تھی،آئی جی واجد درانی

اے آر وائی - سکھر: آئی جی سندھ واجد علی درانی نےکہا ہے کہ پولیس کے خلاف جرگے برداشت نہیں کرینگے ۔ کراچی میں کٹی پہاڑی پر فساد لسانی نہیں تھا۔ اس میں لینڈ مافیا ملوث تھی۔



سکھر میں پولیس دربار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ کراچی میں گرفتار ایک دہشت گرد سے اسرائیلی ساختہ گن برآمد ہوئی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں ہر کوئی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک نہیں ہوا ہے ۔ شہرکو اسلحے سے پاک کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ ایک ہفتے میں کراچی سے سترہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.