تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:35

کراچی :ملیر اور لانڈھی میں فائرنگ تھم گئی ،کشیدگی اب بھی برقرار

آج نیوز - کراچی کے علاقوں ملیر اور لانڈھی میں فائرنگ تھم گئی مگر کشیدگی اب بھی برقرارہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کراچی کے علاقے ملیر میں فائرنگ کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیس ا فراد کی ہلاکت کے بعد ملیر کے مختلف علاقوں میں اب بھی خوف کے ڈیرے ہیں ۔ نادے علی، جعفر طیار، محبت نگر، علیم آباد، کاظم آباد اور دیگر علاقوں میں بھی کاروبار بند ہیں۔ سعود آباد اور ماڈل کالونی میں بھی دکانیں بند پڑی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قائد آباد سے ملیر جانے والے راستے پر بد ترین ٹر یفک جام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.