23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45
امریکا:غلام نبی فائی سے تعلق کے الزام میں 12سے زائد افراد گرفتار
جنگ نیوز -
واشنگٹن.. .. . .. .ایف بی آئی نے ڈاکٹر غلام نبی فائی سے تعلق کے الزام میں بارہ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واشنگٹن میں باخبر ذرائع سے جیو نیوز کو اطلاع ملی ہے کہ مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران بارہ سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ان افراد کے وارنٹ ایف بی آئی نے گزشتہ روز جاری کیے تھے۔ حراست میں لیے جانیوالوں پر ڈاکٹر غلام نبی فائی سے تعلق کا الزام ہے۔ ایف بی آئی کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر فائی، آئی ایس آئی کے لیے کام کررہے تھے۔