23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45
سارک وزراء داخلہ کانفرنس بھوٹان میں شروع
جنگ نیوز -
تھمپو. . . .. .. جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس بھوٹان میں شروع ہوگئی ہے ، پاکستان نے اس کانفرنس کی سربراہی بھوٹان کے حوالے کردی ہے ۔ سارک وزراء داخلہ میں شرکت کیلئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک گزشتہ روز ، اسلام آباد سے نئی دہلی گئے تھے ،انہوں نے وہاں سے بھوٹان تک کا سفر اپنے بھارتی ہم منصب پی کے چدم برم کے ہمراہ طے کیا ، شہر تھمپو میں آج ہونے والی سارک کانفرنس کا افتتاح بھوٹان کے وزیراعظم نے کیا ، کانفرنس میں شریک رحمان ملک نے کانفرنس کی سربراہی باضابطہ طور پر بھوٹان کے حوالے کی ، سارک کانفرنس کے دوران رکن ممالک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون کے ساتھ انسانی اسمگلنگ، منشیات کی روک تھام ، امیگریشن قوانین سمیت دیگر مختلف شعبوں میں قریبی رابطوں پر غور ہورہا ہے۔