تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45

سیہون ،اڑل واہ نہر میں مزید 4زائرین ڈوب کر ہلاک

جنگ نیوز -
سیہون .. . . ...سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر آئے ہوئے مزید4زائرین اڑل واہ نہر میں ڈوب گئے ،جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔تاہم مزید ان افراد کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔جس کی وجہ سے لاشوں کو لاوارث قرار دے کر سیہون کے مقامی قبرستان میں سپرد خا ک کردیا ہے۔اب تک اڑل واہ نہر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ادھرذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے تمام دعواوں کے باوجود اڑل واہ نہر میں نہ کوئی پولیس اہلکار موجود ہے جو زائرین کو نہانے کے لئے روکے۔اور نہ ہی غوطہ خور موجود ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.