تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45

بجلی کا بحران قابوسے باہر،18گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے ،لیکن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔ چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سیکارروبارٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ،خیبرپختونخوا کے علاقوں ایبٹ آباد،ہری پور اور ملحقہ علاقوں میں آج صبح بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،،پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ دورانیے میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹیاور دیہی علاقوں میں 18گھنٹے تک جا پہنچا ہے ،طویل لوڈشیڈنگ سے جہاں کاروبار بری طرح متاثرہوا ہیوہیں گرمی اور حبس سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ سندھ، بلوچستان کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہیں،،اس دوران بجلی کی طویل غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ سے صنعتوں کو بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے، گھریلو صارفین بھی پریشان ہیں ۔ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں کیبل فالٹس، فیڈر ٹرپنگ اور بجلی کی کمی بیشی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔رہائشی اور صعنتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافے کے باعث کاروبار اور معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ دن اور شام کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہیجبکہ کے ای ایس سی انتطامیہ اور لیبر یونین کے درمیان تقریباً 3 ماہ سے جاری تنازع ختم ہونے میں نہیں آرہا ۔ شہر کے کئی علاقوں میں مرمتی کاموں میں تاخیر کے باعث بجلی کا طویل تعطل برقرار ہے۔چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ آج صبح بھی لسبیلہ کے علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف مظاہرہ کر کے سڑک بند کردی اور ٹائر جلائے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.