23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:45
میانوالی ،اشتہاریوں کا پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ،2افراد ہلاک
جنگ نیوز -
میانوالی. .. . . . .. .میانوالی کے علاقے کندیاں میں اشتہاری نے ساتھیوں سمیت ہائی وے پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی جبکہ ماموں اور نانا جاں بحق ہوگئے۔اشتہاری بھی مارا گیا۔ہائی وے پیٹرولنگ پولیس ذرائع کے مطابق میانوالی کے علاقے کندیاں میں اشتہاری سیف اللہ نے چار ساتھیوں سمیت ہائی پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار شیر افضل کے گھر پر حملہ کردیا۔جس کے بعد۔فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شیر افضل کے نانا اور ماموں جاں بحق اور کانسٹیبل شیر افضل شدید زخمی ہوگیا۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری سیف اللہ بھی ہلاک ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم اشتہاری کے ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔