1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کترینہ نے کروائے ہریتک کو بائیک کے مزے
جنگ نیوز -
ممبئی...سی ایم ڈی… جہاں پاکستان میں خواتین کا بائیک چلانا ایک عام بات تصور نہیں کی جاتی وہیں پڑوسی ملک بھارت میں خواتین انتہائی مہارت اور دیدہ دلیری سے بائیک کے مزے لوٹتی نظر آتی ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال پیش کی بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے جو فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں بائیک چلانے کے بعدحال ہی میں ہریتک کو لے گئیں بائیک کی سیر کروانے۔ انتہائی مہارت سے سڑک کے بیچوں بیچ کئی موٹر سائیکل سواروں کے درمیان اپنی بائیک چلاتی کترینہ کسی قسم کی جھجھک کا شکار تو نظر نہیں آئیں لیکن اچانک آگے چلتی بائیک کے رک جانے کے باعث ایک معمولی حادثے کا شکار ضرور ہوئیں تاہم ہریتک اور کترینہ کوکسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی۔