1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جامعہ کراچی:بی اے ،بی کام کی رجسٹریشن 4 اگست تک ہوسکے گی
جنگ نیوز -
کراچی...رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ایم کلیم رضا خان کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی کام ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے،بی کام ،بی ایس سی(ریگولروپرائیوٹ) کے لئے رجسٹریشن فارم بغیر لیٹ فیس2300/= روپے کے ساتھ 04 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ رجسٹریشن فارم بینک کاؤنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے 50 روپے کے عوض حاصل کرکے متعلقہ کاغذات مع فیس جمع کرائے جاسکتے ہیں۔فارم وصول اور جمع کرانے کے اوقات صبح 9:00 بجے تا1:00 بجے جبکہ صرف جمعہ کے روز صبح 9:00 تا 12:00 بجے ہیں۔دریں اثنائترجمان جامعہ کراچی کے مطابق شعبہ فزیالوجی کی جانب سے ایک روزہ سیمینار بعنوان:"Cancer: on ongoing life threat"آرٹس آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں 26 جولائی کو صبح 9:30 بجے منعقد ہورہا ہے-