1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد....محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بیش تر علاقوں میں مون سون کی بارش کی پیش گوئی کی ہے ،جبکہ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارشیں بھی متوقع ہیں۔بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹربارش ہوئی جبکہ جہلم 23 ، راولپنڈی 22،چکوال 10 اور کالام میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ،اسلام آباد ،گوجرانوالہ ، لاہور ،سرگودھا ، ساہیوال ،فیصل آباد ،مالاکنڈ ، ہزارہ،پشاور ،کوہاٹ ،بنوں ڈویژن اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج تربت 45 ڈگری کے ساتھ گرم ترین مقام رہاجبکہ پشاور میں درجہ حرارت 39 ڈگری ، کوئٹہ 38 ڈگری لاہور 37 ،اسلام آباد 36اور کراچی میں درجہ حرارت33 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔