1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بابر اعوان ڈرامہ باز اور کرپٹ زرداری ٹولے کے رکن ہیں، رانا ثناء
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ حرام کی کمائی نے بابر اعوان کے دماغ پر منفی اثرات چھوڑے ہیں،انہیں اگر پنجاب کے حالات کراچی جیسے نظر آتے ہیں تو انہیں اپنی نظر اور دماغ کا علاج کرانا چاہئے۔ لاہورسے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بابر اعوان ڈرامہ بازشخص اور کرپٹ زرداری ٹولے کا اہم رکن ہے،اس جیسے نام نہاد وکیل بنکوں پر ڈاکا ڈالتے اور غریبوں کی کمائی اڑاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بابر اعوان سے پوچھے کہ کیاپیپلزپارٹی نے اسلام آباد،44کینٹ ایریاز اور دوسرے3صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے،وہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی بات تو کرتے ہیں لیکن انہیں یہ تک معلوم نہیں کہ18ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔