تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

پشاور ایئر پورٹ پر غیرملکیوں کی چیکنگ شروع

جنگ نیوز -
پشاور ایئر پورٹ پر غیرملکیوں کی چیکنگ شروع

پشاور…موٹر وے ٹول پلازہ کے بعد اب پشاور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھی بغیر این او سی کے حامل غیر ملکیوں کو روکنے کیلئے حساس اداروں کے اہلکارتعینات کردیئے گئے ہیں۔ ہفتہ کے روز تین امریکیوں کو پشاور ائیر پورٹ پر روکا گیا۔ امریکیوں کوتو جیسے پشاور سے محبت ہوگئی ہے، جولائی کے مہینے میں چار بار پشاور ٹول پلازہ پر ان کی گاڑیوں کو روکا گیا اورانہیں این او سی نہ ہونے پر واپس اسلام آباد بھیج دیا گیا۔ جس کے بعد امریکیوں نے اب فضائی راستے سے پشاور میں داخلے کی کوششیں شروع کردی ہیں لیکن حساس اداروں کے اہلکار بھی ہار ماننے والے نہیں ۔انہوں نے ٹول پلازہ کے بعد پشاور انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھی چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔ ہفتہ کے روز تین امریکیوں کو ائیر پورٹ پر دھر لیا گیا تاہم انہیں وارننگ دے کر چھوڑدیا گیا۔ حساس اداروں کے اہلکاروں کے مطابق جس غیر ملکی کے پاس وزارت داخلہ کی این او سی نہیں ہوگی اسے پشاورمیں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ موٹروے ٹول پلازہ ہو یا ائیر پورٹ۔ غیرملکیوں کو پاکستانی قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.