تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکن قونصل خانے کی گاڑیوں سے ٹول پلازہ پر پوچھ گچھ

جنگ نیوز -


کراچی…امریکن قونصل خانے کی گاڑیوں کو سپرہائی وے ٹول پلازہ پر روک لیا گیا تاہم سفری دستاویزات چیک کرکے جانے کی اجازت دیدی گئی۔ڈی ایس پی ناصر لودھی نے جیونیوز کو بتایا کہ امریکی قونصل خانے کی تین گاڑیاں کراچی سے جام شورو جارہی تھی کہ ٹول پلازہ پر روک لیا گیا اور گاڑیوں میں سوار افراد کے سفری دستاویزات چیک کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ روکی جانے والی گاڑیوں میں کراچی میں متعین امریکی قونصل خانے کے وائس قونصل جنرل سوار تھے۔ ڈی ایس پی ناصر لودھی نے بتایا کہ امریکی قونصل خانے کی تینوں گاڑیوں کو سفری دستاویزات چیک کرنے بعد روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ہدایت ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کی گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار افراد کے این او سی چیک کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.