1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام،حملہ آور ہلاک
جنگ نیوز -
وانا…جنوبی وزیرستان کے علاقے چگ مئی چیک پوسٹ میں خود کش حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق علاقہ چگ ملئی کے چیک پوسٹ میں خود کش حملہ آور نے داخل ہونے کی کوشش کی جس کو روکنے کے لئے سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں خود کش حملہ دھماکے سے پھٹ گیا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا۔